گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہارنے کا کوئی آپشن نہیں۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج پی ٹی آئی کی وجہ سے لگا، حالات ٹھیک ہوتے ہی ختم کر دیا جائے گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بالکل میں وفاق کا نمائندہ ہوں، میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا نامزد کردہ ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو گالیاں دیتے رہے اب انہیں مسیحا سمجھ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نےمولاناصاحب کو جولقب دیے اس پرمعافی مانگیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا کا شہدا سے متعلق بیان غلط تھا، ان کے بغیر حکومت بنی بھی اور چل بھی رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو کم از کم گالیاں نہیں نکالو گا، صوبےمیں سزا اورجزا کاعمل یقینی بنانا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی وزرا کے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیانات مناسب نہیں ۔ اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔
