پاک بھارت میچ سے پہلے پاکستان شاہینز کے کپتان نے میچ ریفری کی بڑی غلطی پکڑلی۔
پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے ہیڈز کی کال دی، سکہ زمین پر گرا تو ہیڈز ہی آیا مگر میچ ریفری نے بھارت کے حق میں ٹیلز کا اعلان کردیا۔
پاکستانی کپتان نے فوری مداخلت کرتے ہوئے سکے کا معائنہ کیا اور بتایا کہ سکہ ہیڈز پر گرا ہے۔ عبدالصمد کی بروقت نشاندہی پر میچ ریفری کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور ٹاس پاکستان کے حق میں قرار دے دیا گیا۔ ٹاس کے موقع پر پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
